وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بند کرے: عمران خان


اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بند کرے، قومی خزانہ لوٹنے والوں کو کہا ں ایسا سپیشل ٹریٹمنٹ ملتا ہے؟
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈنگ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بند کرے ، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ، عوام کو غربت میں دھکیلا اور اب جمہوریت کے پیچھے چھپ رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو اب پروٹوکول نہ دیا جائے ، دنیا بھر میں قومی خزانہ لوٹنے والوں کو کہا ں ایسا سپیشل ٹریٹمنٹ ملتا ہے؟ وزیر اعظم خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جائے۔

Comments