سگریٹ اورکاربونیٹڈ ڈرنکس پرہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ


حکومت نے آئندہ بجٹ میں سگریٹ اورکاربونیٹڈ ڈرنکس پرہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سگریٹ کی ہرڈبی پر 10 روپے ہیلتھ ٹٰیکس اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی 250 ملی لیٹروالی بوتل پرایک روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تبدیلی سرکار نے ہیلتھ ٹیکس لگانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔
آئندہ بجٹ میں سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کے دام بڑھ جائیں گے۔
سگریٹ کی ہر ڈبے پر 10 روپے ہیلتھ ٹیکس ہوگا اورکولڈرنکس بھی مہنگی ہوجائیں گی۔
کاربونیٹڈ ڈرنکس کی 250 ملی لیٹر والی بوتل پر ایک روپیہ ٹیکس لگے گا۔
ہیلتھ ٹیکس سے حاصل ہونیوالی رقم صحت کے شعبے کی ترقی پرخرچ کی جائے گی۔
آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کے خلاف اقدامات بھی تجویزکئے گئے ہیں۔
سگریٹ اوردیگرمصنوعات کی غیرقانونی پیداواراورتجارت کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

Comments