مودی پچھلے جنم میں سر سید احمد خان تھے، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا چٹکلا چھوڑتا ہے جو سوشل میڈیا پر ان کے مذاق کا باعث بن جاتا ہے، گزشتہ دنوں ایک بھارتی نیوز چینل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت کے دوسری بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نریندر مودی پچھلے جنم میں مشہور مسلمان رہنما سر سید احمد خان تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اینکر کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مودی پچھلے جنم میں کٹّر مسلمان رہنما سر سید احمد خان تھے جو ‘دو قومی نظریے’ کے بانی تھے۔ 
بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے اس دعوے کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے اور مختلف صارفین کی جانب سے طنز و مزاح پر مبنی تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔   مودی بھارت کے وزیراعظم بننے سے قبل ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور وہ بچپن میں چائے بیچ کر اپنا گزر سفر کرتے تھے۔   مودی اپنی مسلم مخالف سوچ کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، وہ کم عمری میں ہی انتہا پسند ہندو تنظیموں سے جڑ گئے تھے۔   مسلمانوں کے عظیم رہنما سر سید احمد خان 1857 کی جنگ آزادی کے بعد ابھر کر سامنے آئے تھے۔ انہوں نے مسلمانوں کیلئے تعلیم کے حصول پر زور دیا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کی بنیاد بھی رکھی۔   بھارتی نیوز چینل کی جانب سے کیا گیا یہ دعویٰ امریکی شہر سان فرانسسکو میں موجود آئی آئی ایس آئی ایس نامی ایک تحقیقاتی ادرے کی رپورٹ پر مبنی ہے۔   یہ ادارہ از سر نو جنم لینے کے تصور پر تحقیق کر رہا ہے، تاہم بھارتی میڈیا کے اس دعوے پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔   بھارتی میڈیا کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے کس ردعمل کا اظہار کیا. 

Comments