وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے عالمی سطح پر تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے نہ صرف ٹورازم کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ٹور ڈی خنجراب کا دوسرے مرحلے میں غیر ملکی ٹیموں کی شمولیت خوش آئند ہے، آئندہ سال زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ٹیموں کو شرکت کیلئے مدعو کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سٹی پارک گلگت میں ٹور ڈی خنجراب سائیکلنگ ریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments
Post a Comment