پاکستان طے شدہ اقدامات مکمل کرے، FATF

فنانشل ايکشن ٹاسک فورس (FATF)
نے پاکستان کو دوبارہ خبردار کيا ہے کہ اسے مزيد سختيوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ايف اے ٹی ايف نے اس بارے ميں جمعے کی شب بيان جاری کيا جس ميں کہا گيا ہے کہ پاکستان رواں سال جنوری اور مئی کے ليے طے شدہ اہداف حاصل کرنے ميں ناکام رہا ہے۔ اسلام آباد حکومت کو اس ضمن ميں اکتوبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔ اس ادارے کی جانب سے دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے ليے اقدامات نہ کيے جانے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ اس کے رد عمل ميں پاکستانی وزارت خزانہ نے فنانشل ايکشن ٹاسک فورس کے مطالبات پورے کرنے کا عنديہ ديا ہے۔

Comments