لیبیا کے شہرخمص میں بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے ایک سوپندرہ سے زائد افراد کی ہلاکت کاخدشہ ہے جبکہ پینتالیس کوبچالیاگیاہے۔
اطلاعات کے مطابق لکڑی سے تیارکردہ کشتی میں خواتین اوربچوں سمیت تقریباً تین سوافراد
سوارتھے۔
لیبیا کی سمندری حدود میں مہاجرین کی دو کشتیوں کے ڈوب جانے کے نتیجے میں ڈیڑھ سو افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ان کشتیوں پر تقریباﹰ تین سو افراد سوار تھے، جن میں سے نصف کو بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 120 کلومیٹر یا 75 میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں جمعرات 25 جولائی کو پیش آیا۔ اقوام متحدہ نے اتنی زیادہ ہلاکتوں کو بحیرہ روم میں اس سال کا سب سے بڑا المیہ قرار دیا ہے۔ خدشہ ہے کہ پناہ کے متلاشی ان تارکین وطن میں سے ڈیڑھ سو تک مہاجرین سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔ ریسکیو کیے گئے مہاجرین کو واپس لیبیا میں قائم حراستی کیمپوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment