افغانستان: تین بم دھماکوں میں 12افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح تین بم دھماکوں میں بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حکام نے کہاکہ سرکاری ملازمین کولے جانے والی ایک بس کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افرادہلاک اوردس زخمی ہوگئے ۔
ودسرے دھماکے میں سات افرادہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ۔
تیسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک کار کو دھماکے سے اڑا دیا دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
کسی عسکریت پسندگروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
ادھر آج ننگر ہار صوبے میں ایک گاڑی سڑک پرنصب بم سے ٹکرا گئی جس سے سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔

Comments