جیپ دریا میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: اپر کوہستان میں کمیلا کے مقام پر جیپ دریا میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
جی این این کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے سیو سے کمیلا جانے والی جیپ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے می ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 3خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، تمام لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی ہیں، حادثے کے بعد لاشوں

اور زخمیوں کو داسو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔زخمی افراد کاعلاج جاری ہے۔
ڈی پی او راجہ محمد صبور کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ رات اندھیرا اور کھائی گہری ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا رہا تھا۔ 

Comments