پولیو مہم 15 سے 18 جولائی کو خوازہ خیلہ کے ہونین کونسل جانو چمتلئی، شالپین اور خوازہ خیلہ میں شروع ہوگا


 ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے پولیو آفیسرز کو سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افرادی قوت اور وسائل کو بروئے کار لاکر 15 سے 18 جولائی کو ہونے والے کیس رسپانس کمپین کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائیں وہ اپنے آفس گلکدہ میں پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں پولیو آفیسرز اور محکمہ صحت کے افسروں جن میں ڈی ایچ او غلام سبحانی،ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر احسان، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عرفان، سپروائزر جہانزیب بیگ ودیگر نے شرکت کی ڈی سی سوات نے کہا کہ اس مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں مہم کیلئے منصوبہ بندی کرکے اچھے اور تجربہ کار سٹاف کو اس مہم کے ٹیم کا حصہ بنائیں تاکہ کوئی گھر اور بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائیں ہر ٹیم میں ایک ایل ایچ ڈبلیو کا ہونا ضروری ہے پولیو مہم 15 سے 18 جولائی کو خوازہ خیلہ کے ہونین کونسل جانو چمتلئی، شالپین اور خوازہ خیلہ میں شروع ہوگا جن میں 14072 گھر اور 30329 بچے اہداف ہونگے جس کیلئے ٹوٹل 92 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور 20 ایریا انچارج ہونگے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام پولیو آفیسرز اس اہم پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی پولیو کو اس ملک سے ختم کرنا ہوگا اور اس کیلئے ہماری کوشش جاری رہے گی اس اہم مہم کے بعد تینوں یونین کونسل کو ہر صورت میں پولیو سے کلیئر ہونی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments