الیکشن کمیشن کا ضم کیے گئے اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی16نشستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان

خیبرپختونخوا اسمبلی میں قبائلی ضلعوں کی نشستوں پرہونیو الے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پانچ نشستوں پرکامیابی حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت کے طورپر ابھری ہے ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی سولہ نشستوں کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پانچ نشستیں جیتی ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے انور زیب خان، اجمل خان، سید اقبال میاں 'محمداقبال خان اور نصر اللہ خان بالترتیب پی کے100 باجوڑ ایک، پی کے 101 باجوڑ دو، پی کے109 کرم دو اور پی کے 111 شمالی وزیرستان ایک اور پی کے 114 جنوبی وزیرستان دو سے منتخب ہوئے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، شعیب خان پی کے 115 فرنٹیر ریجن جبکہ محمد ریاض نے پی کے 108 کرم ون سے منتخب ہوئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے نثار مہمندپی کے 103 مہمند ون سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیںاور پی کے102 باجوڑ تین سے جماعت اسلامی کے سراج الدین منتخب ہوئے ہیں۔اسی طرح آزاد امیدوار عباس رحمن ' شفیق آفریدی' بلاول آفریدی' محمد شفیق خان اور سید غازی غزن جمال اور میر کالام خان بالترتیب پی کے 104 مہمند دو' پی کے105 خیبر ایک ' پی کے106 خیبر دو' پی کے107 خیبر تین 'پی کے110 اورکزئی اور پی کے 112 شمالی وزیرستانII سے کامیاب ہوئے ہیں۔

Comments