مون سون کی بارشوں کے سبب کم از کم 16 افراد ہلاک

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں کے سبب کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے ترجمان شایان شاہ کے مطابق کم از کم نو افراد کراچی میں ہلاک ہوئے۔ جبکہ سات دیگر افراد اندرون سندھ میں ہلاک ہوئے۔ ان میں وہ چار افراد بھی شامل ہیں جو ضلع بدین میں بجلی گرنے کے سبب مارے گئے۔ شاہ کے مطابق کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے چھ افراد بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے۔

Comments