کابل یونیورسٹی میں دھماکہ ، 18 افراد ہلاک ، 119افراد زخمی

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 33 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی میں اس وقت زور دار دھماکوں کی آواز آئی جب طلبہ صبح کے وقت امتحان دینے کے لیے یونیورسٹی کے اندر موجود تھے، دھماکے کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور 119 زخمی ہوچکے ہیں، تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم متعدد افراد کی حالت تشیویشناک بتائی جارہی ہے۔
ترجمان افغان وزارت صحت وحید اللہ میئر نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ساتھ ہی قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور اس وقت طلبہ کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
دوسری جانب کابل پولیس نے دھماکے کی وجہ مقناطیسی بم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے قریب پہلے سے ہی مقناطیسی بم نصب کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ ادھر کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے اب تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ 

Comments