ترکی کا شام کے غیر رجسٹرڈ پناہ گزینوں کو20اگست تک استنبول چھوڑنے کا حکم

ترکی نے شام کے غیر رجسٹرڈ پناہ گزینوں کو اگلے ماہ کی بیس تاریخ تک استنبول چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
ایک تحریری بیان میں استنبول کے گورنر کے دفتر نے کہا ہے کہ جو ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کرے گا اسے ترک وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں جبراً استنبول سے نکال دیا جائے گا۔
 بیان کے مطابق استنبول میں پانچ لاکھ 47 ہزار سے زائد شام کے پناہ گزین مقیم ہیں جنہوں نے اپنا اندراج کرایا ہے جبکہ ترکی اپنی سرزمین پر شام کے تقریباً چھتیس لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔

Comments