شام: شمال مغربی علاقے میں بمباری سے 20افراد ہلاک

شام کے شمالی مغربی علاقے میں تشدد کے تازہ واقعات میں شام کی حکومت اور اس کے اتحادی روس کی بمباری کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
انسانی حقوق کے بارے میں شام کے مبصر ادارے نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے علاقے میں چوبیس سے زائد ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جو ادلیب صوبے کے علاوہ حزب اختلاف کے زیرکنٹرول دیگر علاقوں پرمشتمل ہیں۔

Comments