وزیراعظم عمران خان نے وزارت توانائی کو قومی گرڈ میں بجلی کی سب سے زیادہ یعنی بائیس ہزار پانچ سو پچاس میگاواٹ کی فراہمی اور ملک بھر نظام کے فعال انداز میں کام کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ یہ مقدار گزشتہ سال موسم گرما میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی سے تقریبا 3000 میگاواٹ زائد ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت گیس چوری کے خلاف کارروائی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اپریل کے وسط سے گیس چوری کے خلاف مہم کے دوران اٹھارہ ہزار غیرقانونی کنکشنز کاپتہ چلایا گیا اور منقطع کیاگیا جن کے ذمہ دو ارب تیس کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الاداہے۔
Comments
Post a Comment