وائٹ ہاؤس نے 22جولائی کو وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی



وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ کی بائیس تاریخ کو امریکہ کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری کے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔دورے کے دوران خطے میں امن ، استحکام اور اقتصادی خوشحالی لانے کے لئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان جنوبی ایشیا میں پرامن ماحول پیدا کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار شراکت داری کی غرض سے انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Comments