جرمنی پاکستان کی دوکروڑ 24 لاکھ یوروکی مالی معاونت کرے گا

وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ جرمنی سے ملنے والی مالی امداد سے قابل تجدید توانائی، سماجی صحت کے تحفظ اور مالی خدمات جیسے حکومتی ترجیحات کے شعبوں کی ترقی میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان جرمنی کی مالی معاونت کی قدر کرتی ہے اور اسے توقع ہے کہ مستقبل میں خاص طور سے اس سال ستمبر میں دونوں حکومتوں کے درمیان مذاکرات کے بعد دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان جرمنی ترقیاتی پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان دوکروڑ چوبیس لاکھ یورو مالیت کے معاہدے کا مقصد قابل تجدید توانائی، بجلی کی تنصیب اور مالی خدمات کی بہتری کیلئے مالی خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری نور احمد اور جرمنی کے سفارتخانے کے ناظم الامور ڈاکٹر Jens Jokisch نے اپنے متعلقہ اداروں کی طرف سے معاہدے پر دستخط کئے۔

Comments