سندھ اورخیبرپختونخوامیں بارش سے متعلقہ واقعات میں چوبیس افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔
کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں با رش سے متاثرہ واقعات میں سولہ افراد جاں بحق ہوئے جن میں نوافراد کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔اُدھرخیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع خیبرکے علاقے باڑہ میں شدیدسیلاب کی وجہ سے تین بچے جاں بحق ہوئے۔ایک اور واقعے میںمانسہرہ میں ایک مکان کی چھت منہدم ہونے سے تین افرادجاں بحق ہوگئے۔ضلع اورکزئی میں کرنٹ لگنے سے دوافراد جاںبحق ہوگئے۔
Comments
Post a Comment