نو منتخب برطانوی وزیراعظم کا 31اکتوبر تک یورپی یونین سے الگ ہونے کا اعلان


لندن : بورس جانسن نے برطانوی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا،انہوں نے اعلان کیا کہ برطانیہ 31اکتوبر تک یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پررائل فیملی نے خبر دی ہے کہ  ملکہ برطانیہ  نے بورس جانسن کے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں وہ جلد اپنے نئے گھر 10 ڈاؤننگ سٹریٹ روانہ ہوں گے۔
اس موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو متنخب وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، اب فیصلوں کا وقت آ گیا ہے، ہم مسائل پرقابو پا لیں گے، برطانیہ 31اکتوبر تک یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا،جتنے بھی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ 

Comments