جاپان پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کیلئے 32کروڑسے زائد جاپانی ین امداد دے گا

جاپان پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کیلئے 32کروڑ20لاکھ جاپانی ین کی امداد دے گا۔
اس سلسلے میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
اقتصادی امور کے وزیر محمد حماد اظہر اس موقع پر موجود تھے۔
اس پروگرام کے تحت جاپان نوجوان اہل سرکاری ملازمین کو ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کیلئے وظائف فراہم کریگا۔
حماد اظہر نے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام سے سرکاری انتظامی استعداد کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments