قندھار: افغان صوبے ہرات میں بم دھماکے سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح ہرات قندھار ہائی وے پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ ہائی وے پر دھماکا اس وقت ہوا جب ایک بس مسافروں کو ہرات سے صوبہ فراہ لے کر جارہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں بس تباہ ہوگئی۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے سے بس میں سوار 17 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment