ایک ہفتے میں 4 بینک لوٹنے والی 'ڈاکو رانی' گرفتار

امریکا کے ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی )نے 8 دن میں چار بینک لوٹنے والی ڈاکو رانی 'پنک لیڈی' کو گرفتار کر لیا۔
35 سالہ سرس بائز نامی خاتون پر الزام ہے کہ وہ 20 جولائی کے بعد سے ایسٹ کوسٹ کے علاقے میں اب تک 4 بینک لوٹ چکی ہے۔
مذکورہ خاتون اپنی دو وارداتوں میں 'گلابی (پنک)' رنگ کا بیگ تھامے نظر آئی جس کی وجہ سےنارتھ کیرولائنا میں ایف بی آئی حکام نے اسےڈاکو رانی پنک لیڈی 'کا نام دیا۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی تمام ہی وارداتوں میں بینک اہلکار کو رقم کے مطالبہ کا ایک پرچہ دکھایا۔
ایف بی آئی حکام کے مطابق خاتون کا ایک ساتھی بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت 38 سالہ ایلکس مورالز کے نام سے ہوئی۔

Comments