ترکی نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری پرعمل کیاتو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا:امریکہ
امریکہ نے نیٹو کے اتحادی ملک ترکی کی جانب سے روسی فضائی دفاعی نظام کے حصول کی صورت میں اس پر پابندیاں عائد کرنے اور اسے اپنے اہم لڑاکا طیارے کے پروگرام سے نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے مسلسل اور دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر ترکی روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری پرعمل کرتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments
Post a Comment