ترکی کو روسی میزائل دفاعی نظام ایس400 کے ابتدائی حصے موصول

ترکی کو روسی میزائل دفاعی نظام S-400 کے ابتدائی حصے موصول ہوگئے ہیں ۔ترک وزارت دفاع کے مطابق پہلی کھیپ دارالحکومت انقرہ کے ہوائی اڈے پرپہنچ گئی جبکہ میزائل نظام کے پرزہ جات کی فراہمی جاری رہے گی ۔امریکہ نے ترکی کو خبردار کیا تھاکہ وہ روسی S-400 میزائل اور امریکی F-35 لڑاکا طیارے دونوں حاصل نہیں کرسکتا جبکہ امریکہ کی جانب سے ترکی کو F-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی روک کر ترک پائلٹس کی تربیت بھی ملتوی کردی گئی تھی ۔

Comments