لیبیا:افریقی تارکین وطن کے حراستی مرکزپر ہوائی حملے میں 40 افرادہلاک

لیبیاکے دارالحکومت طرابلس میں افریقی تارکین وطن کے ایک حراستی مرکزپر ہوائی حملے میں چالیس افرادہلاک اور80زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک بیان میں طرابلس میں قائم حکومت نے فضائی حملے کاالزام خلیفہ حفتارکی وفادارمشرقی فورسز پرعائد کیاہے۔لیبیامیں ہزاروں تارکین وطن سرکاری حراستی مراکزمیں قید ہیںجن کے بارے میں انسانی حقوق کے گروپوں اوراقوام متحدہ کاکہناہے کہ اکثرمراکزمیں غیرانسانی صورتحال ہے۔

Comments