پشاور: پشاور احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے ضلع نوشہرہ میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک سمیت15ملزموں پرفردجرم عائد کردی تاہم ملزموں نے صحت جرم سے انکارکردیا .جس پرعدالت نے ریفرنس کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کوطلب کرلیا،ان پر ٹی ایم او نوشہرہ میں 45سے زائد افراد کو غیرقانونی طورپربھرتی کر نے کا الزام ہے ۔ پشاورکی احتساب عدالت نے جمعرات کے روز سابق تحصیل ناظم احمدخٹک سمیت15ملزموں کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی اس موقع پر تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،احتساب عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔
Comments
Post a Comment