عید الاضحیٰ پر 4 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر چار روز کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الضحیٰ کی چھٹیاں پیر 12 اگست سے جمعرات 15 اگست تک ہوں گی جب کہ 16 اگست بروز جمعہ وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے کھل جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 17 اگست بروز ہفتہ بھی تمام دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔

Comments