پاک فوج کے پانچ سپاہی آج آزاد کشمیر کے چھمب سیکٹر کے مقام برنالہ میں کنٹرول لائن سے چندمیٹر دور ایک دھماکے میں شہید ہوگئے ۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم کیا جارہا ہے ۔
اس واقعہ سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی عیاں ہے جو دوطرفہ جنگ بندی کے معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔
شہید ہونے والوں میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، نائیک شیر زمان ، سپاہی زوہیب اور سپاہی غلام قاسم شامل ہیں ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیردفاع پرویز خٹک نے چھمب سیکٹر کے قریب کنٹرول لائن پردھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔
اپنے الگ الگ بیانات میں میں انہوں نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے اور شہدا کیلئے جنت میں اعلی مقام اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔
Comments
Post a Comment