مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 51ویں برسی منگل کو ملک بھرمیں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔فاطمہ جناح کوسول حقوق اورتحریک پاکستان کے لئے اُنکی بھرپوراوربے لوث جدوجہد کیلئے ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔مختلف سیاسی جماعتوں اورتنظیموں کے شعبہ خواتین نے قائداعظم کی ہمشیرہ کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے کانفرنسوں اورسیمینارز کااہتمام کیا۔اس سلسلے میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے بھی تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے آج لاہورمیں ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں قرآن خوانی کااہتمام کیا۔
فاطمہ جناح کو پاکستان کی تحریک آزادی میں اُن کے فعال کردارپرمادرملت یاقوم کی ماں کہاجاتاہے۔وہ نوجولائی انیس سوسرسٹھ کوکراچی میں انتقال کرگئیں۔
Comments
Post a Comment