سوات میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق


سوات: پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سوات میں پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پرپہاڑی تودہ گرگیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اوراس کے 4 بچے بھی شامل ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا جب کہ گھرکا سربراہ شدید زخمی ہے جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Comments