اورکزئی میں مکان کی چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 47زخمی


لوئر اورکزئی : لیڑہ کے مقام پر ایک گھر میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ47زخمی ہو گئے۔
آورکزئی پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں اچانک بارش شروع ہونے کی وجہ سے خواتین اور بچے بارش سے بچنے کیلئے کچھے برآمدے میں چلے گئے کہ اسی دوران چھت گر گئی جس سے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ47زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اورکزئی سکاوٹس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر بروقت امدادی کاروائیاں شروع کی۔جسکی وجہ سے بہت قیمتی جانوں کو بچالیا  گیا۔زخمی اور مرنے والوں کو فوری طورپر ہیڈکوارٹر ہسپتال مشتی میلہ اور کلایہ کے ہسپتالوں میں پہنچا دیا  گیا ، زخمی اور مرنے والوں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔

Comments