پاک بھارت دو روزہ ٹریک ٹو مذاکرات کا پہلا دور آج اسلام آباد میں جاری رہیگا

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو روزہ ٹریک ٹو مذاکرات کا پہلا دور آج (ہفتہ) اسلام آباد میں جاری رہیگا۔
اسلا م آباد میں قائم علاقائی امن کے ادارے کے زیر اہتمام مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے وفود شریک ہیں۔ مذاکرات کے پہلے دور میں ورکنگ نشستوں کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور اس سال ستمبر میں نئی دلی میں ہوگا۔

Comments