دبئی کے امیر اور ان کی مفرور بیوی کے درمیان لندن میں قانونی جنگ کا آغاز

دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ان کی اہلیہ کے درمیان بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے لندن میں قانونی جنگ کا آغاز ہو گیا۔
 رپورٹ کے مطابق امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ان کے بیوی حیا بنت الحسین شاہی خاندان کی تیسری خاتون ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات سے جان بچانے کے لیے فرار ہوئی ہیں۔
ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ لندن میں کسی نامعلوم مقام پر اپنی جان کے ڈر سے چھپی ہوئی ہیں، شہزادی حیا کے قریبی ذرائع کے مطابق انھیں خوف ہے کہ انھیں اب بھی اغوا کر کے دبئی کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔
برطانیہ میں ہونے والا مقدمہ ان کی اولاد کے فلاح و بہبود کے حوالے سے ہے جو شہزادی حیا کے ساتھ ہیں۔

دبئی کے حکمران کی بیوی فرار ہو کر جرمنی پہنچ گئی

شہزادی حیا ابتدائی طور پر پناہ لینے جرمنی چلی گئیں تھیں۔ لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ لندن کے کینسنگٹن پیلس گارڈنز میں آٹھ کروڑ پچاس لاکھ پاؤنڈز مالیت کے ایک گھر میں رہ رہی ہیں۔
خیال ہے کہ شہزادی حیا برطانیہ میں رہنا چاہتی ہیں۔ تاہم ان کے شوہر کی جانب سے ان کی واپسی کے مطالبے کی صورت میں یہ معاملہ برطانیہ کے لیے سفارتی سطح پر درد سر بن سکتا ہے کیونکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں۔
جب وہ دبئی سے فرار ہوئی تھیں تو شیخ المکتوم نے غصے میں ایک نظم لکھ کر اپنے انسٹاگرام کے صفحے پر پوسٹ کی تھی جس میں انھوں نے ایک نامعلوم خاتون کی بے وفائی کا ذکر کیا تھا۔

Comments