سوڈان:چار طلبا سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد آج سکول بند کردئے گئے

سوڈان نے El-Obeid شہر میں چار طلبا سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد آج (بدھ) سکول بند کردئیے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق حکمران فوجی انتظامیہ کو ایک ریلی میں فائرنگ سے سکول کے بچوں کی ہلاکت پر عوامی مظاہروں کی وجہ سے ملک بھر کے سکول بند کرنے کا حکم دیا۔El-Obeid میں پانچ افراد ہلاک اور کم از کم 62زخمی ہوئے۔مظاہرین نے فائرنگ کا الزام سریع الحرکت فورسز پر عائد کیا ہے۔اُدھر اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے سوڈان کے حکام پر ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے اور ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔

Comments