اوبر نے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا

بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا، نئی سروس امریکا کے شہر نیویارک میں شروع کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو سب سے پہلی ہیلی رائڈ نیویارک کے علاقے مین ہٹن سے اڑی اور کوئنز میں واقع جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر اتری۔

اوبر نے اپنے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ صارفین کیلئے شروع کی گئی اس سہولت کا کرایہ 200 سے 225 ڈالرز تک رکھا ہے، ہوائی اڈے تک رائیڈ تقریباً 8 منٹ کی ہوگی۔

بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر 2023ء تک ایئر سروس بھی متعارف کروانے کا خواہشمند ہے جو ہیلی کاپٹر ٹیکسی جیسی ہوگی اور اندورن شہر ہوائی سفر ممکن بنائے گی۔

اوبر کی نئی ایئر سروس سے صارفین کو وقت بے وقت ٹریفک میں پھنسنے سے بھی نجات ملے گی۔


Comments