فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم شہریوں پر بھارت کی طرف سے دانستہ طور پر فائرنگ سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرے گی۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نےکہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا موثر طور پر جواب دیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں سےمقبوضہ کشمیر میں ناکامی کے باعث اس کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے۔
Comments
Post a Comment