ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور کی زیر صدارت جرائم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں ایس پی اپرسوات بخت زادہ خان، ایس پی انوسٹی گیشن ملک اعجاز، جملہ ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ہاؤس آفیسرز نے شرکت کی اجلاس میں ماہ جون کے دوران کرائم گراف کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور تمام تھانوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں منشیات کی لعنت پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلعی پولیس سوات نے 58.062 کلو گرام چرس،3.293 کلوگرام ہیروئن، آئس 102گرام اور 522 لیٹر دیسی شراب برآمد کی اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سوات پولیس نے 19بندوقیں مختلف بور، 3 کلاشنکوفیں، 100 پستول، 864 کارتوس اور 7 خنجر برآمد کئے اسی طرح اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کے دوران سوات پولیس نے 44 مفرور اشتہاری جبکہ 6004 مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعی پولیس سوات نے ماہ جون کے دوران16531گاڑیوں کو بذریعہ وہیکل ویریفکیشن سسٹم(VVS) چیک کیا اسی طرح 101281 افراد کو بذریعہ کریمینل ریکارڈ ویریفکیشن سسٹم (CRVS) چیک کیا گیا سید اشفاق انور نے اس پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں کے متعلق بذریعہ ایس ایم ایس انکے ذاتی موبائل نمبر 03461119304 پر اطلاع دیں اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھ کر منشیات فروشوں کے خلاف بعد تصدیق کاروائی عمل میں لائی جائیگی اس سلسلے میں ضلعی پولیس آفیسر نے عوام سے مزید پُرزور اپیل کی کہ اس مہم کے دوران ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے منشیات فروشی کا قلع قمع ہو سکے۔
Comments
Post a Comment