واشنگٹن:کشمیر پر ثالثی کےبیان کےبعد بھارتی میڈیا کی نفرت انگیزی مہم پروائٹ ہاؤس برہم ہوگیا۔امریکی صدر کےمشیر کا کہنا ہےکہ صدر کہانیاں نہیں گھڑتے،مسئلہ کشمیر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے جو کہنا تھاکہہ دیا۔
امریکی صدر کے معاشی مشیر لیری کڈلو ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر ثالثی بیان پر بھارتی صحافی پر برس پڑے اور بھارت کو واضح کر تے ہوئے کہا کہ آپ کا سوال ہی بدتمیزی ہے، امریکی صدر کہانیاں نہیں گھڑتے،مسئلہ کشمیر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے جو کہنا تھاکہہ دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی انہیں مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کا کہہ چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاست میں آگ لگ گئی اور کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی، بھارت کا کشمیر کے معاملے پر مستقل مؤقف ہےاور شملہ معاہدے کی رو سے کوئی تیسرا فریق پاک بھارت باہمی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا۔
Comments
Post a Comment