ضلع کرم میں شدید سیلاب سے آٹھ افراد زخمی

ضلع کرم میں شدید سیلاب سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
کرم کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب کے باعث پانچ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
ادھر سوات کی ضلعی انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ تیز سیلابی لہروں کی وجہ سے دریائے سوات کے کناروں پر جانے سے گریز کریں۔
دوسری طرف ہنگامی امداد کے صوبائی ادارے نے بونیر میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو امدادی اشیا فراہم کی ہیں۔

Comments