پاکستان کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پرعمل پیرا ہے،وزیر خارجہ


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن واستحکام پرخصوصی توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے لندن میں دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہپاکستان گزشتہ کئی عشروں سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی کفالت کررہا ہے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان کی حکومت سرمایہ کار اور کاروبار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی منڈی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پائیدارترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان خصوصی اقتصادی زونز میں دولت مشترکہ کی شراکت داری کا خیرمقدم کرے گا جو راہداری منصوبے کے تحت قائم کیئے جائیںگے ۔وزیرخارجہ نے دولت مشترکہ اجلاس کو خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کیلئے پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔

پاکستان دولت مشترکہ کے سترویں یوم تاسین کے موقع پر یادگار کی ٹکٹ جاری کررہا ہے۔اس بات کا اعلان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ کے 19ویں اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان لندن اعلامیے کے ستر سال مکمل ہونے پر ٹکٹ جاری کررہا ہے۔یہ یاد گاری ٹکٹ پاکستان کی تہذیب، تاریخ، ورثے اور معیشت کے پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔یہ تمام پہلو دولت مشترکہ کے اہم ایجنڈے کا بھی حصہ ہیں ٹکٹ پر دولت مشترکہ کے سترویں یوم تاسیس کا آفیشل لوگو بھی شامل ہوگا۔ 

Comments