اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ایسا لگ رہاہے جیسے میں ورلڈ کپ جیت کے آیا ہوں۔میرا وعدہ ہے ایک دن آئیگا جب ہر پاکستانی ہرا پاسپورٹ لے کر نکلے گا تو دنیا آپکی عزت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ امریکہ کے بعد وطن پہنچ گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین ،علیم خان ،فردوس عاشق،فواد چودھری ،پرویز خٹک اور غلام سرور سمیت دیگر وزرا اور پارٹی کارکنوں نےاسلام آباد انٹر نیشنل ائر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ایسا لگ رہاہے جیسے میں ورلڈ کپ جیت کے آیا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا دنیا ان کی عزت کرتی ہے جو اپنی عزت کرانا چاہتے ہیں۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کبھی آپکو مایوس نہیں کرونگا۔ عمران خان نے کہا میں نے مغربی ممالک کو کہا ہے ہماری مدد کریں تاکہ ہم لوٹا ہو پیسہ واپس لائیں اور اپنی عوام پر لگائیں۔اللہ نے اس ملک میں ہر قسم کی نعمتیں دیں ہیں۔ ہم نے اس ملک کے ادارے ٹھیک کرنے ہیں جو یہاں چوروں نے تباہ کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا میرا وعدہ ہے ایک دن آئیگا جب ہر پاکستانی ہرا پاسپورٹ لے کر نکلے گا تو دنیا آپکی عزت کرے گی۔
Comments
Post a Comment