ٹیکس فری ماحول کےعادی لوگ شناختی کارڈ کی شرط کے مخالف ہیں: شبرزیدی

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ 50 ہزار سے زائد کی خریداری کرنے والے کو شناختی کارڈ دینا ہو گا، ٹیکس فری ماحول کےعادی لوگ شناختی کارڈ کی شرط کے مخالف ہیں۔
ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں بڑی کمپنیاں ہر سال 25 فیصد تک منافع کماتی ہیں ،المیہ ہے کہ پاکستان میں اصل آمدن پر ٹیکس نہیں لیا گیا، پاکستان کو حوالہ ہنڈی نے نقصان پہنچایا ،ٹیکس کا پورا نظام بدل رہے ہیں،اشیا کے بجائے آمدن پر ٹیکسز جمع کر کے دکھائیں گے، ٹیکس آمدن بڑھانے کے مشکل کام کی ذمہ داری لی ہے،امیروں سے ٹیکس لینے پر سب متفق ہیں، ویلتھ ٹیکس دینا ہو گا،لاہور میں دکانوں کی یومیہ سیل ایک لاکھ سے زائد ہے،ان دکانوں کا سالانہ ٹیکس ایک لاکھ سے کم ہے، پاکستانیوں کو اب ٹیکس کا کلچر اپنانا ہو گا،جس سے پوچھو پیسہ کہاں سے آیا کہتا ہے انعام نکلا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس فری ماحول کے عادی لوگ شناختی کارڈ کی شرط کے مخالف ہیں،50 ہزار سے زائد کی خریداری کرنے والے کو شناختی کارڈ دینا ہو گا،شناختی کارڈ کی چھوٹی سی شرط عائد کی،پورا پاکستان مخالف ہو گیا، وزیراعظم بھی شناختی کارڈ کی شرط پر عملدرآمد چاہتے ہیں جبکہ شناختی کارڈ کی شرط کیخلاف ہڑتال اور مزاحمت کی جارہی ہے، معیشت کو دستاویزی بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر کہتے ہیں ہم زکوٰة دیتے ہیں،اورکافی ہے،یہ کافی نہیں۔ شبر زیدی نے مزید کہا کہ ایک روز میں مختلف شعبوں کے 15 وفود سے ملاقات کر رہا ہوں.

Comments