افغان فوجی کے ہاتھوں دو امریکی اہلکار ہلاک

ایک افغان فوجی نے دو امریکی فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ افغان صوبہ قندھار کی پولیس کے نائب سربراہ محمد قاسم کے مطابق گزشتہ روز ایک افغان فوجی اڈے پر یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکی فوجی وہاں کا دورہ کر رہے تھے۔ امریکی فوج کی طرف سے آج منگل کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کے دو اہلکار ایکشن کے دوران مارے گئے ہیں۔ تاہم اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔ کسی افغان فوجی کے ہاتھوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

Comments