انڈونیشیا کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت

پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر Lwan Suyudhie نے بدھ کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی ' علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ مشترکہ مذہب ' مضبوط تاریخی اور ثقافتی رابطوں پرمبنی برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

Comments