امریکا میں سزائے موت پر عملدرآمد کی بحالی کے خلاف احتجاج

امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی سطح پر سزائے موت کے مجرمان کی سزا پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ سن دو ہزار تین کے بعد پہلی مرتبہ وفاقی سطح پر سزائے موت پر عملدرآمد ہو گا۔ تاہم ناقدین نے اس پیش رفت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی گزشتہ دس برسوں سے سزائے موت کے خلاف سرگرم ہے۔ دوسری طرف امریکی عوام کی زیادہ تر تعداد اس کے حق میں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جن مجرموں کو سنائی گئی سزاؤں پر عمل درآمد کیا جائے گا، وہ قتل اور ریپ جیسے جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔

Comments