امریکا نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب قرار دے دیئے

امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈٹرمپ کے درمیان بات چیت کو کامیاب قرار دیاہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ وزیراعظم عمران خان اور صدرٹرمپ کی پہلی ملاقات تھی۔
ترجمان نے کہاکہ صدرٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان نے کہاکہ وہ طالبان پرافغان حکومت کے ساتھ بات چیت پرزوردیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان کے مسئلے کامذاکرات کے ذریعے تصفیہ چاہتے ہیں۔
امریکی قیدیوں کی واپسی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لئے پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

Comments