چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے روس روانہ ہونے پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والی عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے روس روانہ ہوگئے ہیں۔
کانفرنس 31 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہے گی۔ جسٹس گلزار احمد بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہیں۔
چیف جسٹس کی غیر موجوگی میں سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس شیخ عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔
جسٹس عمرعطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں جج صاحبان، سینیئر وکلا اور دیگر نے شرکت کی۔
Comments
Post a Comment