امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کو دہشتگرد تنظیم قرار دےدیا۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پرجاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق امریکا نے بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
واضح رہے بی ایل اے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بناچکی ہے۔
کالعدم تنظیم نے نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ کو نشانہ بنایا تھا۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشتگرد قرار دی گئی تمام تنظیموں کی امریکا میں موجود جائیداد منجمند کردی جائے گی۔
Comments
Post a Comment