شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں،امریکہ

امریکہ نے کہاہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے تاہم اس نے شمالی کوریا کی طرف سے تازہ میزائل تجربے کے بعد اس قسم کی اشتعال انگیزی بند کرنے پر زوردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اشتراک عمل چاہتے ہیں تاکہ صدرڈونلڈٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کِم نے جن مسائل پربات چیت کی ہے وہ اس عمل کے ذریعے حل کئے جاسکیں۔
اس سے پہلے شمالی کوریا نے Wonsan کے مشرقی ساحلی شہر سے مختصرفاصلے تک مار کرنیوالے دونئے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کئے۔تجزیہ کاروں نے کہاکہ بظاہر ان تجربات کامقصد امریکہ پردبائوڈالناہے۔

Comments