امریکہ تائیوان کو دو ارب بیس کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت سے دستبردار ہوجائے: چین

چین نے امریکہ پرزور دیا ہے کہ تائیوان کو دو ارب بیس کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت سے دستبردار ہوجائے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے آج بیجنگ میں معمول کی نیوز بریفنگ میں امریکی اقدام کی سخت مذمت کی۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو ایم آئی اے ٹو ٹی ٹینکوں،ٹینکر میزائلوں اور متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی تھی۔

Comments